گرد و غبار
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - خاک، دھول، مٹی۔ وہ نقش قدم رہ وفا میں نذر گرد و غبار ہو گئے ہیں ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٩٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گرد' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غبار' لگانے سے مرکب عطفی 'گردوغبار' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٨ء کو "مرج البحرین" میں مستمعل ملتا ہے۔
جنس: مذکر